29 مارچ، 2017، 11:15 AM

برطانیہ میں اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

برطانیہ میں اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

برطانوی دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے کے بعد اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے کے بعد اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ونڈسرکاسل کےباہررکاوٹیں اورشاہی خاندان کے بکھنگم پیلس کے داخلی دروازے پر آہنی گیٹ نصب کر دیا گیا ہے۔ لندن میں لوگوں کوکچلنے اور پولیس اہلکار کوہلاک کرنےکو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ پچھلےہفتے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد خالد مسعود نےتیزرفتارگاڑی سےکچل کراورچاقوسےحملہ کرکے4افرادکوہلاک کردیاتھا۔
نئی صورتحال کےپیش نظر اہم مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔ محافظوں کی تبدیلی کی تقریب محفوظ بنانےکےلیےونڈسرکاسل کےباہررکاوٹیں نصب کردی گئی ہیں۔ بکھنگم پیلس کےباہربھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہےاور پیلےآہنی گیٹ نصب کردیےگئےہیں۔ ذرائع کےمطابق ونڈسرکاسل اوربکھنگم پیلس کےباہررکاوٹوں کامقصدتیزرفتارگاڑی سےممکنہ حملہ روکناہے۔

News ID 1871414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha